(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ٹیم نے بریکوٹ، شاہ ڈھیرئی، دیولئی، کالا کلے، سرسینئی میں موجود نجی صحت مراکز کاخیبر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن ایکٹ 2015ء کے تحت اچانک معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران غیر متعلقہ اور نان کوالیفائیڈ افرادمختیار علی، محمود علی شاہ، صابر علی شاہ، عامر رحمان کو پتھالوجی پریکٹس، انجکشن لگانے، علاج معالجہ کرنے اور آر سی ٹی کے عمل میں مصروف پایا گیا، جس پر پختونخوا ہیلتھ کیئر کمیشن کے ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بریکوٹ ڈیجیٹل ایکسرے، الشفاہیلتھ کلینک،علی میڈیکل سنٹرو فرسٹ ایڈ کلینک اور شمس ڈینٹل کلینک کو بند کرکے سر بمہر کر دیا۔
Swat
