(باخبر سوات ڈاٹ کام)مینگورہ کے تھانہ رحیم آباد کی حدود میں واقع علاقہ اینگرو ڈھیرئی میں خاتون کے قتل میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ دس دن قبل عمر علی نے پولیس کو بتایا تھا کہ ان کی19سالہ بیوی نے زہر کھا کر خود کشی کی ہے۔ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا تھا کہ سسرال والے لڑکی کو تنگ کر رہے تھے جس کی وجہ سے وہ میکے آئی تھی۔ موت سے ایک دن قبل شوہر جرگہ کرکے بیوی کو ساتھ لے گیا تھا۔ ایس ایچ او گل شید خان کے مطابق تفتیش اور میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد بیوی کے قتل کے الزام میں شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
Swat
