Swat

عوام آٹے کے 20 کلوگرام تھیلے کے لیے 860 روپے ادا کریں، فضل حکیم

(باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ ضلع سوات کے تمام فلورملز کو سرکاری گندم فراہم کردیا گیا ہے۔ پیر کے دن سے سرکاری قیمت 20 کلوگرام تھیلے کے لیے 860روپے تمام مارکیٹوں اور دکانوں میں ادا کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ فوڈ آفیسر، ضلعی انتظامیہ کے افسران کے علاوہ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سوات میں آٹا کی دستیابی کی صورتحال اور قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔