Swat

دریائے سوات میں تین بچوں سمیت 6افراد ڈوب گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات میں تین بچوں سمیت 6افراد ڈوب گئے جن میں سے پانچ جاں بحق اور ایک کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔ ریسکیو ترجمان کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقہ بوڈیگرام میں تین بچے نہاتے ہوئے دریائے سوات میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے امدادئی کارروائی کرتے ہوئے تینوں بچوں کو دریا سے نکال لیا، جن میں 10 سالہ ناصر، 14 سالہ یاسر جاں بحق اور 8 سالہ آفتاب کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بحرین کے علاقہ ساتال میں دو بچے دریا ئے سوات میں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں نے ایک بچے برہان کی لاش دریا سے نکال لی۔ دوسرے بچے کی تلاش جاری ہے۔ فضاگٹ مینگورہ میں بھی سنگوٹہ کا رہائشی18سالہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوب گیا جس کی لاش کی تلاش جاری ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔