Swat

سوات، پولیس شہدا کو شان دار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)دہشت گردی کی خلاف جنگ میں سوات پولیس کے شہدا کو شان دار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ڈی آئی جی ملاکنڈڈویژن محمد اعجاز خان اور ڈی پی او سوات قاسم علی خان نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے۔ پولیس کے چاق وچوبند دستے نے شہدا کو سلامی پیش کی۔ جاوید اقبال شہید پولیس لائن سوات میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ایس پی لوئر سوات شاہ حسن، ایس پی انوسٹی گیشن نذیر خان بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی محمد اعجاز خان نے کہا کہ آج کا دن پولیس شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منایا جا رہا ہے، جنہوں نے ملکی سا لمیت، امن و امان کو قائم و دائم رکھنے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 2007ء کے بعد اس صوبے کے اندر خیبر پختونخوا کی پولیس نے جس طرح فرنٹ لائن میں ایک فورس کی حیثیت سے دہشت گردی کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، اس کی نظیر نہیں ملتی۔ ان شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم سب ا من و سکون کی سانس لے رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں