(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی داخلی لنڈاکے چیک پوسٹ پر سیاحوں کی آمد پر پابندی کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بدترین ٹریفک جام کے باعث مقامی افراد کو بھی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک میں پھنسے ہوئے مریضوں کو اسپتال لے جانے میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹریفک میں پھنسے ہوئے لوگوں کاکہنا ہے کہ پولیس کی جانب سے انہیں بھی تنگ کیا جارہا ہے اور آنے جانے میں انہیں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
Swat
