Swat

بڑی دیر کی مہرباں آتے آتے،تین ماہ بعد سرکاری نرخ پر گندم فراہمی کا کوٹا بحال

(باخبر سوات ڈاٹ کام)صوبائی حکومت کی جانب سے تین ماہ کے بعد 27 جولائی کو فلورملوں کو سرکاری نرخ پر گندم فراہمی کا کوٹا بحال کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سوات میں قائم 9 ملوں کو روزانہ کی بنیادپر مجموعی طور پر 100 کلوگرام کی 1200 بوریاں فراہم کی جارہی ہیں۔ اس طرح ہر مل کو 133بوریاں فراہم کی جارہی ہیں لیکن 27 جولائی سے 5 اگست تک کسی بھی مل سے سرکاری نرخ 860 روپے والا آٹا مارکیٹ میں فراہم نہیں کیا گیا۔ ڈیلر کو روزانہ بیس کلوگرام کے 423 تھیلے 837روپے کے حساب سے آٹا فراہم کئے جانے کی بجائے اپنی پسند کا آٹا اور نرخ 1150 سے1220 روپے تک کا تھیلا فروخت کیا گیا۔ یوں ہر تھیلے میں 300 سے 363 روپے تک کا منافع کیا گیا، لیکن اس کے باوجود اب تک محکمہئ خوراک کی جانب سے کسی قسم کی کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔ اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمہ خوراک کے حکام کو طلب کرکے آڈٹ کیا جائے گا۔ آٹا کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔