(باخبر سوات ڈاٹ کام)جنگلات کی کٹائی کے خلاف پولیس کی خصوصی مہم میں تحصیل مٹہ کی گوالیرئی پولیس نے ایک اطلاع پر چھاپہ مار کر ملزم خانزادہ سے تیس عدد قیمتی لکڑی کے سلیپر برآمد کرلئے۔ ڈی پی او کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق کالام پولیس نے ناکہ بندی کے دوران ایک گاڑی سے لکڑی کے سات سلیپر برآمد کرکے ملزم عبدالحمید کو گرفتار کرکے دونوں ملزمان کو محکمہئ جنگلات کے اہلکاروں کے حوالے کردیا۔
Swat
