Swat

خوازہ خیلہ، جواں سال بیٹا باپ کے ہاتھوں قتل

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے جانو میں باپ نے جواں سال بیٹے کو گلے میں پھنداڈال کرقتل کردیا۔ ڈی ایس پی خوازہ خیلہ حبیب اللہ خان کے مطابق ملزم میاں سیدحسن ولد درویش نے اپنے چوبیس سالہ بیٹے زاہدخان کو گلے میں پھنداڈال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کردیا۔ وجہ قتل بیٹے کی بے راہ روی اور نافرمانی بتائی جاتی ہے۔پولیس نے ملزم کوگرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔