Swat

کرونا کی شدت میں کمی، 10اگست سے ہسپتال کے او پی ڈیز کھولنے کا اعلان

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں کرونا وائرس کی شدت میں کمی کے پیش نظر سیدوٹیچنگ اسپتال میں 10 اگست سے تمام اوپی ڈیز کھولنے کا اعلان کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظرسیدوشریف اسپتال کے تمام شعبوں کی اوپی ڈیز بند کردی گئی تھیں، تاہم اب اس وبا میں کمی آنے کے پیش نظر 10 اگست سے اسپتال کی تمام اوپی ڈیز حکومتی پالیسی کے تحت احتیاطی تدابیر کے ساتھ کھلی رہیں گی۔ اوپی ڈیز میں ڈاکٹرزاپنی خدمات انجام دیں گے۔یاد رہے کہ سیدوشریف اسپتال کی تمام اوپی ڈیز کو کروناوائرس کی وبا کے باعث 20مارچ کو بند کردیا گیا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔