Swat

سوات، مختلف ٹریفک حادثات، ایک نوجوان جاں بحق،تین سیاح زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دو الگ ٹریفک حادثات میں ایک نوجوان جاں بحق اور تین سیاح زخمی ہوگئے۔ تحصیلِ کبل کے علاقہ شاہ ڈھیرئی میں جیپ کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ جاں بحق موٹر سائیکل سوار فرمان ساکن بیلہ کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس نے جیپ ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔ بحرین کے قریب معصوم آباد کے مقام پر کالام سے آنے والی فلائنگ کوچ اور کار میں تصادم ہوا،جس کے نتیجے میں ہائی ایس میں سوار گل فرازسکنہ پشاور اور اس کے ساتھ دو خواتین زخمی ہوگئیں،جنہیں طبی امداد کے لئے سول اسپتال مدین منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔