(باخبر سوات ڈاٹ کام)خیبر پختون خواہ بار کونسل کے انتخابات کے لئے انصاف لائرز فورم نے حکمت عملی تیار کرلی۔ اس سلسلے میں اجلاس زیر صدارت ملک سرور خان منعقد ہوا جس میں آئی ایل ایف ملاکنڈ ڈویژن ضلع شانگلہ، بونیر، دیر اپر، دیر لوئر، ملاکنڈ اور ضلع چترال کے اراکین و نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ الیکشن کے لئے ائی ایل ایف کے تمام ڈویژن کے ضلعوں سے نامزد ہونے والے تمام امیدواروں کو آئی ایل ایف مالاکنڈ ڈویژن کی جانب سے غیر مشروط طور پر اور پارٹی کے وسیع تر مفاد میں مکمل تعاؤن اور تائید فراہم کی جائے گی۔
Swat
