Swat

سوات، سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں سیاحوں کی کثیر تعداد میں آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ جشن آزادی کے موقع پر تین چھٹیاں ہونے سے لوگوں نے ایڈوانس بکنگ شروع کردی ہے۔ کالام ہوٹلز ایسوسی ایشن کے صدرعبدالودود نے مشرق کو بتایا کہ14اگست بروز جمعہ ہے اور ہفتہ و اتوار بھی چھٹی ہے۔جس کی وجہ سے ان تین دنوں کے لئے لوگوں نے کمروں کی ایڈوانس بکنگ شروع کردی ہے اور پابندی اٹھنے کے بعد کالام کے ہوٹلز سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔ فضاگٹ میں دریائے سوات کے کنارے موجود راولپنڈی سے آنے والی کومل خان نے مشرق کو بتایا کہ ان کے علاقے میں بہت زیادہ گرمی ہے۔ لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد ہماری فیملی سوات آئی ہے اور ہم یہاں کے ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایک ہفتہ تک سوات میں رہیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔