(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈینگی مچھروں اور ان کی افزائش کی روک تھام سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضااسلم کی زیر صدارت منگل کے روزڈی سی کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس میں موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھر کی افزائش اور بیماری کی روک تھام سے متعلق اقدامات اور طریقہ کار پر غورو خو ض کیا گیا۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،مختلف تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز، ٹی ایم اوز ا ور تمام محکموں کے نمائندوں کے علاوہ ڈینگی سیل کے اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں ڈینگی مچھر کی افزائش کو بروقت روکنے سے متعلق امور پر تفصیلی بحث ہوئی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں اور ٹی ایم اوز سمیت متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھروں کی افزائش کو بروقت روکنے کے لیے عوامی آگہی مہم پر زور دیا جائے۔ اپنے اپنے علاقوں میں بلاک فیکٹریوں، ٹائر شاپوں، سروس سٹیشنوں اور گھروں وغیرہ میں کھڑے پانی کے بروقت بہاؤ کے لئے خصوصی مہم چلائیں۔
Swat
