(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن کے چار اضلاع بونیر، باجوڑ، دیر لوئر اور دیر اپر میں 13 تا16 اگست 2020ء کوچہار روزہ انسداد پولیو مہم کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ ان اضلاع میں مہم کے دوران مجموعی طور پر 877254 بچوں کو گھر گھر جاکر پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔ اس حوالے سے کمشنرملاکنڈ ڈویژن سید ظہیرالاسلام شاہ کی زیرِ صدارت ڈویژنل ٹاسک فورس اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ایچ اوز سمیت تعلیم، صحت،پولیس،پاک آرمی اوردیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پرکمشنر ملاکنڈ کو مہم کے بارے میں پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیاگیا۔ اجلاس میں تمام انتظامی امور پر تفصیلی غور و خوض بھی کیا گیا۔ ان کو قطعی شکل دی گئی کمشنر ملاکنڈ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے خاتمہ کیلئے قومی جذبہ کے ساتھ کام کریں تاکہ ہمارا ملک اس موذی مر ض سے نجات حاصل کر سکے۔
Swat
