(باخبر سوات ڈاٹ کام) پولیس سٹیشن منگلور کی حدود میں واقع علاقہ تور تم میں جرگے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق گھریلو تنازعہ پر مشران علاقہ کا جرگہ جاری تھا کہ اس دوران ملزم مدر خان نے فائرنگ کی جس سے جرگہ ممبر بخت امین زخمی ہوگیا،،مجروح کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
