(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ کے علاقے کوٹہ میں نوجوان اپنی ہی پستول کی گولی چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق محلہ غریب آباد میں بائیس سالہ لقمان ولد شیرزادہ پستول صاف کررہاتھا کہ اچانک گولی چل جانے سے وہ زد میں آکرشدید زخمی ہوگیا، جوبعدازاں چل بسا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔
Swat
