(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے مانکیال میں سبزی سے بھری پک اپ گہری کھائی میں گرنے سے ڈرائیورجاں بحق اور دوسرا ساتھی زخمی ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ میں ڈرائیور خائستہ رحمان ولد شبیر ساکن مانکیال موقع ہی پر جاں بحق ہوگیا۔ ساتھی حسن ولد ورق شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Swat
