Swat

چائلڈ پروٹیکشن کی خصوصی عدالت کا قتل کے پہلے مقدمے کا فیصلہ،ملزمان بری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں چائلڈ پروٹیکشن کی خصوصی عدالت نے قتل کے پہلے مقدمے کا فیصلہ سنا کر دونوں ملزمان کو بری کردیا۔ عبداللہ اور ناصر پر الزام تھا کہ انہوں نے 25 جولائی 2018ء جب دونوں کی عمر 18سال سے کم تھی، نے اپنے چچا میاں سید علی ساکن کانجو کو قتل کیا تھا۔ ملزمان کی جانب سے ان کے وکیل سلطنت خان اور مقتول کی جانب سے سرکاری وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جج ملیحہ لودھی نے عدم ثبوت کی بنا پر دونوں ملزمان کو بری کردیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں