Swat

سوات، انتظامیہ کی کارروائی، کئی سکول سیل،25 افراد گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں نجی سکول کھلنے کے بعد انتظامیہ نے کئی سکولوں کو سیل کرکے 25 افراد کو گرفتار کرلیا۔نجی سکولوں کی تنظیم، طلبہ کے والدین اور سیاسی جماعتوں نے پیر کو نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر احمد شاہ نے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 25سکولوں کو انتظامیہ نے سیل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں پرائیویٹ سکولوں کے خلاف ضلع انتظامیہ کی کارروائی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ تمام اساتذہئ کرام کو فوری طورپر رہاکیا جائے۔ ملک کے معماروں کو بچوں کے سامنے پولیس کے ہاتھوں گرفتار کرنا ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیر سے تمام نجی سکول کھلے رہیں گے اور نشاط چوک میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔