(باخبر سوات ڈاٹ کام)بحرین بازار میں بجلی کی بندش کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور بحرین، کالام روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔ تاجروں کا کہنا تھا کہ بازار میں مین لائن کی بوسیدہ تار گرنے کی وجہ سے بجلی بند ہے۔ سیاحتی سیزن میں تاجر پریشان ہیں۔ بعد میں انتظامیہ کی جانب سے بجلی جلد ٹھیک کرنے کی یقین دہانی پر تاجروں نے روڈ ٹریفک کے لئے کھول دی اور منتشر ہوگئے۔
Swat
