(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں نجی سکولوں کی تنظیم نے آج تمام نجی سکول کھولنے اور احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیا۔ نجی سکولوں کی تنظیم کے صدر احمد شاہ نے مشرق کوبتایا کہ آج سے سوات میں تمام بارہ سو سے زائد نجی سکول کھلے رہیں گے۔ اساتذہ کے خلاف ایف آئی ار اور سکولوں کو سیل کرنے کے خلاف ساڑھے گیارہ بجے نشاط چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، جس میں سکول سٹاف، سیاسی جماعتوں کے کارکن اور طلبہ کے والدین شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب سوات میں کسی سکول کو بند کیا گیا، یا کسی استاد کو گرفتار کیا گیا، تو اس تحصیل کے اساتذہ اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔
Swat
