(باخبر سوات ڈاٹ کام)کالام میں دریائے سوات پر تمام 29غیر قانونی تعمیرات کو ہٹاکر آپریشن مکمل کرلیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات حامدعلی خان کے مطابق کالام میں دریائے سوات کے بہاؤ میں رکاؤٹ ڈالنے والے 29تجاوزات کو ہٹادیا گیا ہے،انتظامیہ کی جانب سے پانچ روزہ آپریشن کے دوران تجاوزات میں آنے والے ہوٹلز،عمارتوں اور پشتوں کو مسمار کرکے آپریشن مکمل کرلیا گیا،انہوں نے کہاکہ اس آپریشن کے دوران وادی کالام میں 15ارب روپے سے زائد کی اراضی واگزارکرالی گئی ۔
Swat
