Swat

سوات، نوازشریف کڈنی اسپتال میں ڈائیلاسز کی مزید 14 مشینیں نصب

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں نوازشریف کڈنی اسپتال میں ڈائیلاسز کی مزید 14 عدد مشینیں نصب کردی گئیں۔نوازشریف کڈنی اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر غلام رحمانی نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمودخان نے خصوصی دلچسپی لے کر اسپتال کے لئے جدیدنوعیت کی 15 ڈائیلا سزمشینیں فراہم کردی گئی ہیں، جس کے بعد اسپتال میں مشینوں کی تعداد 28 ہوگئی ہے۔ اس وقت نوازشریف کڈنی اسپتال صوبے کا واحد اسپتال ہے، جہاں پر سب سے زیادہ 28مشینیں ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسپتال میں اب چوبیس گھنٹوں کے دوران میں 60 کی بجائے 120 مریضوں کی ڈائیلا سز ہوسکیں گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔