(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ برہ درشخیلہ میں اہل علاقہ نے منشیات فروشوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ میں موت کے سوداگروں نے نئی نسل کو مختلف منشیات کا عادی بنادیا ہے، جس کی وجہ سے علاقہ کے بیشتر نوجوان منشیات کی لعنت میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ علاقہ کے تمام منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جائے۔
Swat
