(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ سوات کی وادیِ کالام، بحرین، میاندم اور مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا، جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا سلسلہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی جاری رہنے کاامکان ہے۔ دوسری جانب این ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں کے دوران سیلابی ریلے نکل آنے کی پیش گوئی بھی کی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھا نا شروع کردیے ہیں۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
