(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے اوڈیگرام میں تین سال قبل ڈکیتی کرنے والے گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد انسپکٹر گل شید خان نے کارروائی کرتے ہوئے 2019ء کے ان ٹریس مقدمہ کو ٹریس کرکے ڈکیت گروہ کے اہم رکن ملزم عطاء اللہ ولد گلبر ساکن بلوگرام کو گرفتار کرلیا۔ اس کے قبضے سے 80 ہزار روپے برآمد کر لئے ہیں،جبکہ گروہ کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔
Swat
