(باخبر سوات ڈاٹ کام)چیئرمین ڈیڈیک سوات ایم پی اے فضل حکیم نے کہا ہے کہ کسی کے پیٹ میں درد ہویامروڑ، ترقی اورخوشحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔ترقی کی راہ میں کوئی رکاؤٹ برداشت نہیں کریں گے۔ تحریک انصاف کی عوامی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں۔ لوگوں کی تحریک انصاف میں دھڑادھڑ شمولیتوں نے سیاسی مخالفین کی اوسان خطا کردیے ہیں۔ اس وقت پی کے 4سمیت سوات کے دیگرعلاقوں میں لوگوں کی تحریک انصاف میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کرونا کی وجہ سے ہم نے شمولیتوں کوروکاہواہے۔ لوگ بڑی تعداد میں پی ٹی آئی میں شامل ہونے کیلئے تیارہیں۔
Swat
