(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کے دفتر میں نوے جوند کے چیئر مین اور شاعر ریاض احمد حیران کو سماجی خدمات پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس موقعہ پر کمشنر ملاکنڈ ظہیر الاسلام کا کہنا تھا کہ حیران جیسے نوجوان ہی اس معاشرے سے منشیات کی روک تھام میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ معاشرے کے دیگر لوگوں کو ریاض احمد حیران کے نقش قدم پر چلنا ہوگا۔ اس موقع پر ممبر آل پاکستان جمز ایسوسی ایشن حضرت حسین بھی موجود تھے۔
Swat
