(باخبر سوات ڈاٹ کام)بنک میں داخل ہونے کے لئے ماسک لازمی قرار دینے اور بنک کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ سے بچنے کے لئے سیدو شریف میں واقع ایک نجی بنک (مسلم کمرشل بنک) میں سیکورٹی گارڈ بنک میں داخل ہوتے وقت ان صارفین جن کے پاس ماسک نہیں ہوتے، کو استعمال شدہ ماسک پہناتا ہے۔واپسی پرواپس لے لیتا ہے۔ اسی طرح ماسک کے بغیر جتنے بھی لوگ بنک میں داخل ہوتے ہیں، وہی ماسک استعمال کرتے ہیں۔ کسی بھی متاثرہ شخص کے استعمال شدہ ماسک سے دوسرے صحت مند افرادمیں کورونا وائرس منتقل ہونے کا خدشہ ہے، جو قیمتی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
Swat
