(باخبر سوات ڈاٹ کام)سیدو شریف کے علاقے چیتوڑ میں ہائرسیکنڈری اسکول کی عمارت 4 سال گزرنے کے باوجود بھی مکمل نہ ہوسکی۔ عمارت تعمیر نہ ہونے کے باعث 150 کی بجائے صرف 50 تا 80 طلبہ کو داخلہ دیا جاتا ہے۔ بچوں کو ہائی اسکول کی عمارت میں پڑھایا جارہا ہے۔ عمارت تعمیر نہ ہوئی، تو اس سال بھی 100 سے زائد بچے داخلہ سے محروم رہ سکتے ہیں۔ اس ہائی اسکول کو 2016ء کو ہائر سکینڈری اسکول کا درجہ دیا گیا۔ اس ضمن میں علاقے کے رکن صوبائی اسمبلی عزیزاللہ گران سے رابطہ کیا گیا، تو ان کاکہناتھا کہ اسکول کی عمارت کانوے فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ جو کام باقی ہے، وہ بھی جلد مکمل ہوجائے گا۔امید ہے کہ امسال نئی عمارت میں ہی کالج کی کلاسز کا آغاز کردیا جائے گا۔
Swat
