(باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا انفارمیشن کمیشن (KPIC)کمپلینٹس کی سہولت کے لئے تین ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز سوات، ڈی آئی خان اور ایبٹ آباد میں اپیلٹ فورمز قائم کرنے کے لئے تیار ہے۔ ملاکنڈ ڈویژن میں اس طرح کے فورم کے قیام کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ اس حوالے سے چیف انفارمیشن کمشنر (CIC) خیبرپختونخوا انفارمیشن کمیشن ساجد خان جدون اور کمشنر ریاض خان داؤدزئی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈویژن میں ڈپٹی کمشنرز ملاکنڈ اور سوات اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سوات کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ چیف کمشنر نے ضلعی سطح پر اپیلٹ کورٹس کے انتظامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم سے کمیشن کے عملے اور وزٹ بنچ کے لئے جگہ/ دفتر مہیا کرنے کی درخواست کی۔ چیف کمشنر نے مزید کہا کہ اپیلٹ فورم نہ صرف کمیشن کے کام پر بوجھ کم کرے گا، بلکہ اس سے کمپلینٹس کی اضافی تھکاوٹ کے علاوہ ان کا قیمتی وقت اور وسائل کی بھی بچت ہوگی۔
Swat
