(باخبر سوات ڈاٹ کام)پنجاب سے سوات دودھ لے جانے والی پک اپ حادثہ کا شکار ہوگئی۔ داد اپوتے سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے۔ ملک ٹینکر پنجاب سے سوات جاتے ہوئے راستے میں بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور ساٹھ سالہ حسن گل ولد لعل گل سکنہ لائیکوٹ حال کانجو اور اس کا بارہ سالہ پوتا عبداللہ ولد ناصر اور بائیس سالہ اسامہ ولد عبداللہ سکنہ منگلور موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی میتیں سوات میں آبائی علاقوں میں پہنچانے کے بعد سپردخاک کردی گئیں۔
Swat
