(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بریکوٹ میں تھانہ غالیگے کی حدود میں واقع علاقہ پارڑئی میں بیس سالہ نوجوان کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا۔ ایس ایچ او اختر ایوب کے مطابق ان کو اطلاع ملی کہ ایک تشدد زدہ لاش ملی ہے جس پر پولیس نے عظیم اللہ ولد شیرین زادہ ساکن شالپین حال پارڑئی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی۔ مقتول کے اہل خانہ نے ملزمان نور الدین، گل حسن، غلام فاروق اور عبدالحق پر دعویداری کی۔ وجہئ عدوات سابق جھگڑا بتایا جاتا ہے۔
Swat
