(باخبر سوات ڈاٹ کام)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ د ویژن میں مکمل امن قائم ہے۔ ملک بھر کے سیاح سیاحتی علاقوں کا رخ کر رہے ہیں جس کے لیے ٹوورسٹ پولیس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔ باجوڑ کے لیے خصوصی پلان جبکہ چترال میں پولیس کے لیے مزید سہولیات دی جارہی ہیں۔ اپنے دفتر میں گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ پولیس فورس ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن و امان قائم ہے۔ ملک بھر کے سیاح ملاکنڈ ڈویژن کے سیاحتی علاقوں کا رُخ کر رہے ہیں جن کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔
Swat
