Swat

کوکارئی، ایس ایچ اوکی گاڑی گہری کھائی میں جاگری

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کے علاقے کوکارئی میں گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے ایس ایچ او سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق کوکارئی پولیس اسٹیشن کی پولیس نفری اور علاقہ معززین گاڑی میں کھنڈؤ کے مقام پر پانی کے تنازع کے حل کے لئے جرگہ میں جارہے تھے کہ اس دوران گاڑی بے قابوہوکر کھائی میں جاگری۔حادثہ کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ کوکارئی روشن علی،ایڈیشنل ایس ایچ او عثمان علی،سپاہی مرادعلی اور علاقہ معززین خلیل الرحمٰن،لیاقت خان،علی شیر،حبیب خان اور بہادرشیر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔