Swat

مٹہ، میکے بیٹھی خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق

(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سخرہ میں میکے بیٹھی بائیس سالہ خاتون پر اسرار طور پر جاں بحق ہوگئیں۔ایس ایچ او تھانہ کالاکوٹ سرباز خان کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ گزشتہ رات ایک بائیس سالہ خاتون مسماۃ (ز) کی چار سال قبل شاہ زیب سکنہ املوک سے شادی ہوئی تھی۔وہ گزشتہ چالیس روز سے میکے بیٹھی تھیں اور مبینہ طور پر زہر کھانے سے جاں بحق ہوئی ہیں۔ والدین ان کی خفیہ تدفین کررہے تھے۔پولیس نے میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا اور خاتون کو مبینہ طور پر قتل کئے جانے پر مقدمہ درج کرکے ان کے والد محمد غنی اور بھائی ثناء اللہ کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔