Swat

نجی کمپنی نے حالیہ تعمیر شدہ سیدو روڈ کا حلیہ بگاڑ دیا

(باخبر سوات ڈاٹ کام)چند دن قبل کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی مینگورہ سیدو شریف شاہراہ پر انٹرنیٹ فراہم کرنے والی نجی کمپنی نے کھدائی کا کام شروع کرکے سڑک کا حلیہ دوبارہ بگاڑ دیا۔ حال ہی میں تعمیر ہونے والی سڑک پر مینگورہ سے کھدائی کا کام شروع کیا گیا ہے، جو تاحال جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایکسین ہائی وے فرمان علی سے رابطہ کیا گیا تو وہاں موجود آپریٹر امجدعلی نے فون پر ایکسین سے بات کرکے بتایا کہ وہ میٹنگ میں ہے۔ اس سلسلے میں ہائی وے کے ایس ڈی او ایاز خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ کمپنی کو کھدائی کے لئے”این او سی“ ان کے محکمے نے جاری کی ہے۔ جب ان سے سڑک کی تعمیر کی لاگت کے بارے میں پوچھا گیا تو وہ لا علم تھے۔ اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب اسلم رضاسے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے حال ہی میں تعمیر ہونے والی سڑک میں کھدائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ آج ہی متعلقہ حکام کو طلب کرکے اس کی انکوائری کریں گے۔

تبصرہ کریں