Swat

ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات کی خوبصورتی ہماری اولین ترجیح ہے،سید ظہیر الاسلام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام شاہ نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت سوات کی خوبصورتی ہماری اولین ترجیح ہے، جس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ دریائے سوات میں کسی کو بھی غیر قانونی تجاوزات کی اجازت نہیں دیں گے۔ محکمہئ معدنیات اور ایری گیشن دریائے سوات کی حدود کے ایک ایک انچ کی حفاظت کریں۔ غیر قانونی کام کرنے والوں کے پیچھے جائیں اور سخت سے سخت سزائیں دیں۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی زیر صدارت منگل کے روزسیدو شریف سوات میں سوات کی خوبصورتی، میگا پراجیکٹ اور غیر قانونی تجاوزات سے متعلق اقدامات کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہو ا، جس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن اعجاز خان، ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم، ڈی پی او سوات قاسم علی خان کے علاوہ محکمہئ معدنیات، ایری گیشن ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔