(باخبر سوات ڈاٹ کام)ملاکنڈ ڈویژن کے9اضلاع کے 87لاکھ سے زائد افرادکے مرکزی سیدو شریف گروپ آف ٹیچنگ ہسپتال کی ”ایم آر آئی“ مشین کی بندش کا ڈیڑھ سال مکمل ہوگیا۔ ڈیڑھ سال قبل کروڑوں روپے سے خریدی گئی یہ جدید مشین1.5(ٹیسلا) نامعلوم وجوہات کی بنا پر خراب ہوگئی تھی۔ اس مشین کی فلمیں اتنی واضح اور معیاری تھیں کہ اکثر دیگر علاقوں کے ڈاکٹر مریض کو سیدو شریف ہسپتال سے ایم آر آئی کرانے کا مشورہ دیتے تھے۔ اس بارے جب ہسپتال کے ایم ایس نعیم اعوان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں اس خبر کی تصدیق کی اور کہا کہ مشین کی خرابی کو بہت عرصہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے اب اس کی مرمت پر چار کروڑ روپے تک خرچہ آرہا ہے۔مرمت کرنے والی کمپنی اس کی گارنٹی بھی نہیں دے رہی،جس کی وجہ سے اب اس مشین کا ٹھیک کرنا نا ممکن ہے۔ سول سوسائٹی اور مریضوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختون خواہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے لئے ایم آر آئی مشین خریدی جائے اور اس مشین کو بروقت ٹھیک نہ کرنے والے ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
Swat
