Swat

سوات، واپڈا ریسٹ ہاؤس کی نیلامی روک دی گئی

(باخبر سوات ڈاٹ کام)وفاقی نجکاری کمیشن نے سوات میں واپڈا کے ریسٹ ہاؤس کی نیلامی روک دی۔سیدو شریف روڈ پر سرکاری عمارتوں کے درمیان اور سوات عجائب گھر کے سامنے دو کنال اراضی پر محیط ریسٹ ہاوس کی نیلامی کے لئے نجکاری کمیشن نے اشتہارات جاری کئے تھے۔ مشرق میں خبر کی اشاعت پر وزیر اعلیٰ محمود خان نے چیف سیکرٹری کے ذریعے نجکاری کمیشن سے رابطہ کرکے اس ریسٹ ہاؤس کو صوبائی حکومت کو دینے یا فروخت کرنے کی درخواست کی تھی، جس پر نجکاری کمیشن نے ریسٹ ہاؤس کی نیلامی روک دی۔ اب یہ عمارت صوبائی حکومت کو دی جائے گی،جس پر صوبائی حکومت سرکاری دفاتر یا دیگر ضروریات کے لئے عمارت تعمیر کرے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔