Swat

سوات، کیپٹل ازم بمقابلہ سوشلزم کے موضوع پر سٹڈی سرکل کا اہتمام

(باخبر سوات ڈاٹ کام)”فکر جالب سوات چیپٹر“کی جانب سے ماہانہ سٹڈی سرکل گذشتہ روز”کیپٹل ازم اور سوشل ازم“ کے موضوع پرہوا جس میں یونیورسٹی، کالجوں اور سکولوں کے طلبہ نے کثیر میں شرکت کی۔ سرکل کے مقررغفران احد ایڈوکیٹ نے موضوع پرحاضرین کو آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں موجودہ جو نظام ہے یہ ”کیپٹل ازم“ ہے۔ کیپٹل از م میں امیر، امیر سے امیر تر اور غریب غریب سے غریب تر ہوتا جا رہا ہے۔ اس جیسے دیگر نظاموں کو”فارم آف سسٹم“ کہا جاتا ہے۔ آج کل دنیا میں معیشت کی جنگ کو کیپٹل ازم کہا جاتا ہے، جس میں متضاد لوگوں میں مقابلہ ہوتا ہے۔ سوشل ازم عبوری نظام ہوتا ہے جو کیپٹل ازم اور کمیونزم کے درمیان پل کا کردار ادا رتا ہے۔ آخر میں سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ سرکل سٹڈی کا آئندہ اجلاس 20ستمبر کو ایس پی ایس کالج میں ہوگا جس میں مصنف، کالم نگار، شاعر سعداللہ جان برق”دا پختنو اصل نسل“ کے موضوع پر اظہار خیال کریں گے۔

تبصرہ کریں