(باخبر سوات ڈاٹ کام) کبل پولیس نے موٹر سائیکل چور کو گرفتار کرکے36چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو برآمد کرلیا۔ ایس پی شاہ حسن خان کے مطابق تحصیل کبل میں موٹر سائیکل چوری میں اضافہ ہوگیا تھا جس پر انہوں نے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے ملزم رحمان اللہ ساکن منڈل ڈاگ تحصیل مٹہ کو گرفتار کرکے اس کے گھر سے چوری کے 15اور اس کی نشان دہی پر دیگر مقامات سے21 موٹر سائیکل برآمد کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔
Swat
