(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں پہاڑ سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور رکشہ کی ٹکر سے بچی شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق تحصیل کبل کے علاقہ ٹال میں بخت روان کسی کام کی غرض سے قریبی جنگل میں گیا تھا، جہاں وہ گر کر جاں بحق ہوگیا۔ تحصیل بریکوٹ کے علاقہ ناواگئی میں 8 سالہ بچی تجالہ کو رکشہ نے ٹکر مار کر شدید زخمی کردیا، جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
Swat
