Swat

بہادر پولیس فورس کی وجہ سے جرائم کم ہوئے ہیں، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس (آر پی او) ملاکنڈ ڈویژن محمد اعجاز خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن کی پولیس فورس بہادر اور ایمان دار فورس ہے جس کی وجہ سے یہاں جرائم میں بہت کمی آئی ہے۔ یہ تمام 9اضلاع میں شہریوں کی حفاظت اور امن و امان برقرار رکھے گی۔ اپنے دفتر چناران سیدو شریف میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جگہ بھی پولیس نے اپنی ڈیوٹی میں کوتاہی کی تو ان کے لئے پولیس میں جگہ نہیں ہوگی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔