(با خبر سوات ڈاٹ کام)سوات اور گرد و نواح کے اضلاع میں ایک ہی رات میں دوبار زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ہونے والے پہلے زلزلے کی شدت4.3 اور زیر زمین گہرائی دس کلومیٹر تھی۔ دوسری بار ہونے والے زلزلے کی شدت 3.9، زیر زمین گھرائی دس کلومیٹر اور دونوں کا مرکز پاک، افغان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
Swat
