(با خبر سوات ڈاٹ کام) پختون خوا ملی عوامی پارٹی سوات نے مہنگائی اور نجی سکولوں کی فیسوں کے خلاف مینگورہ کے نشاط چوک میں احتجاجی دھرنا دے دیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں خورشید کاکا جی، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر نے کہا کہ سوات کے لوگ سیلاب اور دہشت گردی سے متاثر ہیں۔ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مہنگائی میں مسلسل اضافہ کر رہے ہیں۔ بجلی، گیس کے بلوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ بے روزگاری میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکولوں کی بندش کے باوجود بھاری فیسوں کے بل بچوں کو تھما دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے مہنگائی اور بے روزگاری پر قابو نہ پایا، تو پورے ملک کے عوام مجبوراً سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
Swat
