Swat

خوازہ خیلہ،لاکھوں مالیت کی آتش بازی کا سامان پکڑا گیا، دکان دار گرفتار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کی آتش بازی کا سامان پکڑ کر دو دکان داروں کو گرفتار کرلیا۔ ڈی ایس پی حبیب اللہ خان کے مطابق رات کے وقت مسلسل آتش بازی پر اہلِ علاقہ کی شکایت پر ایس ایچ او نے تفتیش کی۔ شین کے بازار میں دو دکانوں میں خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمد کرکے دونوں دکان داروں کو گرفتار کرلیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔