(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں غیر قانونی، نجی ایمبولینس کی آوازوں نے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا۔ سوات میں شورش اور پھرسیلاب کی وجہ سے بیشتر لوگ ذہنی امراض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ دھماکے جیسی آواز یا ایمبو لینس کے سائرن کی آواز سن کر ایسے افراد کے”ڈپریشن“ میں اضافہ ہوتا ہے۔ سوات میں عام لوگوں نے مختلف قسم کی نان کسٹم پیڈ گاڑیاں خریدی ہیں جن پر ریوالونگ لائٹ اور ایمبولینس کے سائرن لگائے ہیں۔ ایمبولینس گاڑی جب خالی بھی ہوتی ہے، تو لائٹ اور سائرن لگائے سڑکوں پر دوڑتی رہتی ہے۔ یہاں تک کے ہسپتال میں انتقال کرنے والے شخص کو لے جاتے ہوئے، گھر یا سٹاف کے لیے کھانا لاتے ہوئے اور چھٹی کرکے گھر جاتے ہوئے بھی سائرن کی سماعت خراش آواز کی وجہ سے لوگوں کو ذہنی مریض بنا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے رابطہ پر مشرق کو بتایا کہ ایمبولینس کو اجازت دینے کی مجاز اتھارٹی وہ ہیں۔ان کے پاس کوئی نجی ایمبولینس رجسٹرڈ نہیں۔ ایدھی اور الخدمت کی رجسٹریشن ملک گیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان ایمولینسوں کے خلاف وہ پیر کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو خط لکھیں گے، تاکہ پولیس ان کے خلاف کارروائی کرے۔
Swat
