(باخبرسوات ڈاٹ کام)سوات میں 36ویں قومی ہفتہ سکاؤٹس کے تربیتی سیشن میں ایلم سکاؤٹس اوپن گروپ کے 40 سکاؤ ٹس نے تربیت مکمل کرلی۔ پاکستان ریڈ کریسنٹ کی جانب سے تمام سکاؤٹس کو کسی بھی قدرتی آفات اور حادثات کے دوران ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی اور عملی مشقوں کا مظاہر ہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایلم سکاؤٹس کے جوانوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک وقوم کی خدمت کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں گے اور اس ضمن میں کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کیا جائے گا۔
Swat
